محکمہ صحت خیبرپختونخوا کرپشن اسکینڈل: لاکھوں طبی دستانے اسٹور سے غائب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت کی غفلت کے باعث کروڑوں روپے کے طبی دستانے غائب ہوچکے ہیں، سرکاری ریکارڈ کے مطابق باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے اسٹورز کے لیے مختص دستانوں کی مالیت 28کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔
خیبرپختوںخوا میں کروڑوں روپے مالیت سے خریدے گئے دستانوں کے غائب ہونے پر کرپشن کے نئے خدشات سامنے آگئے ہیں، اب ان تضادات کو دور کرنے اور ذمہ داروں کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے مطابق طبی دستانوں کے لیے ادائیگیاں ہوچکی ہیں، پشاور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے لیے ان ادائیگیوں کے باوجود ڈی ایچ او پشاور کے اسٹور کیپر نے اطلاع دی ہے کہ دستانے نہیں ملے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈی ایچ او باجوڑ کے مطابق ٹاپ اپ پروگرام کے تحت باجوڑ کے لیے مطلوبہ انوینٹری سے بھی دستانےغائب ہیں، شمالی وزیرستان میں بھی 43کروڑ مالیت کے دستانے خریدے گئے لیکن 19 ملین دستانے غیر ریکارڈ شدہ ہیں۔
واضح رہے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے نگراں حکومت کے دور میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے لاپتہ طبی دستانوں کی بڑی تحقیقات کا اعلان کیا۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

9 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

35 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago