پنجاب حکومت کا لاہور کو انتظامی لحاظ سے دو اضلاع میں تقسیم کرنےکا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے لاہور کو انتظامی لحاظ سے دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ لاہور شہر کو تقسیم کرنے کیلئے علاقوں کے حساب سے نیا نقشہ تیار کیا جائے، تقسیم سے لاہور میں مزید نئی تحصیلوں کا اضافہ ہوگا، لاہور شہر کی تقسیم کرنا وقت کا تقاضا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقدہوا جس میں لاہور کو انتظامی بنیادوں پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے لاہور کو انتظامی بنیادوں پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے باعث لاہور شہر کو انتظامی لحاظ سے دو اضلاع میں تقسیم کرنا وقت کا تقاضا ہے تا ہم اس ضمن میں سیاسی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور شہر کو انتظامی لحاظ سے تقسیم کرنے کے حوالے سے جلد حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لاہورشہر کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے علاقوں کے حساب سے نیا نقشہ تیارکیا جائے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو اضلاع میں تقسیم سے لاہور شہر میں نئی تحصیلوں کا اضافہ ہوگا۔
چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور ممبر بورڈ آف ریونیو نے اجلاس میں شرکت کی۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایک اور بڑا اقدام کرتے ہوئے بھکاری مافیا کی سرکوبی کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ خصوصی سکواڈ مرحلہ وار مختلف زونز میں بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی کرے گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اولڈ ایج ہومز میں مقیم بزرگو ں کے علاج معالجے کیلئے ڈاکٹرز باقاعدہ وزٹ کریں گے۔اولڈ ایج ہومز میں بزرگوں کا باقاعدگی سے چیک اپ کیا جائے گا۔ملتان کے بعد لاہو رمیں بھی خواجہ سراؤں کیلئے کمیونٹی ویلفیئر سینٹر بنایا جائے گا۔خواجہ سراؤں کو معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے۔ رواں برس گوجرانوالہ، ملتان، پاکپتن اور جھنگ میں بھی پناہ گاہیں فنکشنل ہو جائیں گی۔
اٹک اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو نئے چلڈرن ہوم بنائے جائیں گے۔منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے اور بحالی کیلئے نیا سٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر بنائیں گے۔ بحالی کے بعد منشیات کے عادی افراد کو ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سکلز ڈویلپمنٹ کا جامع پروگرام وضع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سماجی بہبود سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے ادارو ں کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مہم چلائی جائے اور ان اداروں کی خدمات سے متعلق خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ سماجی بہبود کی کارکردگی اور معاشرے کے کمزور طبقوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سماجی بہبود نے محکمے کی کارکردگی اور مختلف پروگرامز کے بارے میں بریفنگ دی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری سماجی بہبود، ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈی جی سوشل ویلفیئر نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent Posts

وی پی این کا استعمال غیرشرعی قرار دینے پر رانا ثنااللہ راغب نعیمی کے خلاف بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…

3 mins ago

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

1 hour ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

1 hour ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

2 hours ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

2 hours ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

2 hours ago