ہم معیشت بند کرنے والے نہیں کھولنے والے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

لاہور(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم معیشت بند کرنے والے نہیں ،کھولنے والے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم معیشت کا پہیہ چلانے والے لوگ ہیں، ایک دن کی ہڑتال معیشت چلانے کیلئے ہے، کوئی حمایت نہ کرے تب بھی جماعت اسلامی ہڑتال کرے گی، یکم ستمبر سے عوام رابطہ مہم شروع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم معیشت بند کرنے والے نہیں کھولنے والے ہیں، یہ سارے کام پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، آگے بڑھنا ہے،ہڑتال کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرنا ہے، سب لوگ اپنے اپنے اہداف طے کرلیں ،یہ لمبی لڑائی ہے، یہ لڑائی ہم عوام کیلئے لڑرہے ہیں،سب ہمارا ساتھ دیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو بہت زیادہ فنڈز ملیں گے،لوگوں کو ریلیف دیں، عوام کو حق دو اور عوام کو فنڈ بھی ٹھیک سے دینا ہے، ہم ممبر سازی مہم بھی شروع کرنے جارہے ہیں، پوری مہم کے دوران کوئی دیہات چھوٹنا نہیں چاہئے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہر گاو¿ں دیہات کے لوگوں کو نکالنا ہے ،مارچ کرنا ہے، ایسا پروگرام تشکیل دیں کہ لوگ بس چلنا شروع کریں، ہمارا مارچ پورے پاکستان کے لوگوں کا مارچ ہونا چاہئے، اتنی قوت سے چلیں گے کہ مارچ کے دوران ان کو جھکنے پر مجبور کردیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ اجازت دیں گے تو ہم 15دن بعد واپس آئیں گے اب ایسا نہیں چلے گا، ہم عوام کی طاقت سے چلیں گے،حکومت کو حق دینا پڑے گا۔

Recent Posts

(ن) لیگی دفتر جلانے کا مقدمہ، شاہ محمود قریشی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے…

3 mins ago

زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی اصل وجہ…

17 mins ago

گزشتہ دنوں سامنے آنے والے نوٹوں کے نئے ڈیزائن سے متعلق سٹیٹ بینک کی وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نئے بینک نوٹوں کی سیریز سے متعلق سٹیٹ بینک نے وضاحت کرتے ہوئے…

26 mins ago

ایوشمان کھرانہ اور ایکتا کپور کے درمیان ماضی میں ہونے والے جھگڑے کی کہانی سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے معروف اداکار ایوشمان کھرانہ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں…

41 mins ago

ربیع الاول کےمقدس مہینے میں ڈانس، گانے اور دیگر متعلقہ پروگراموں سے اجتناب کیا جائے ، گورنر سندھ کا چیئر مین پیمرا کو خط

کراچی(قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کے…

45 mins ago

حکومت آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں کامیاب، 25 ستمبر کو نئے قرض کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈز کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے حکومت کی جانب سے کیے جانے…

1 hour ago