تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کرکے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرکے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان کردیا۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں آج جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرکے جلسے کا این او سی منسوخ کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو8 ستمبر کوجلسہ کرنے کی اجازت دے دی جس کا این او سی بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف اب 8 ستمبرکو جلسہ کرے گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اعظم سواتی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد میں جلسہ 8 ستمبر کوہوگا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 40 ہدایات کیساتھ پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کردیا جس کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا، 8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سیکورٹی فراہم کرے گی، جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کرینگے۔
نوٹیفکیشن کے تحت جلسے کے لیے لوگ شام چار بجے اکھٹے ہونگے، اور 7 بجے پروگرام ختم کرنا ہوگا۔

Recent Posts

(ن) لیگی دفتر جلانے کا مقدمہ، شاہ محمود قریشی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے…

2 mins ago

زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی اصل وجہ…

17 mins ago

گزشتہ دنوں سامنے آنے والے نوٹوں کے نئے ڈیزائن سے متعلق سٹیٹ بینک کی وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نئے بینک نوٹوں کی سیریز سے متعلق سٹیٹ بینک نے وضاحت کرتے ہوئے…

26 mins ago

ایوشمان کھرانہ اور ایکتا کپور کے درمیان ماضی میں ہونے والے جھگڑے کی کہانی سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے معروف اداکار ایوشمان کھرانہ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں…

41 mins ago

ربیع الاول کےمقدس مہینے میں ڈانس، گانے اور دیگر متعلقہ پروگراموں سے اجتناب کیا جائے ، گورنر سندھ کا چیئر مین پیمرا کو خط

کراچی(قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کے…

44 mins ago

حکومت آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں کامیاب، 25 ستمبر کو نئے قرض کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈز کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے حکومت کی جانب سے کیے جانے…

1 hour ago