آئی ایم ایف سے 5.09 فیصد کی بلند شرح سود پر قرض لینے کا انکشاف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں سال 2023میں آئی ایم ایف سے 5.09 فیصد کی بلند شرح سود پر قرض لینے کا انکشاف ہوا اور وزارت خزانہ حکام نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو قرض پر اب تک 2439 ملین سود ادا کیا گیا۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے قرضوں اور سود کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
جوائنٹ سیکرٹری فنانس نے بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پہلا پروگرام 1958ء میں کیا گیا، اب تک آئی ایم ایف سے 21260 ملین ایس ڈی آر قرض لیا گیا، اسے واپس کرنے والا قرض 6369 ملین ایس ڈی آر رہ گیا ہے، 6.3 ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض تین سے پانچ سال میں واپس کرنا ہے۔
حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ اب تک آئی ایم ایف کو قرض پر کل 2439 ملین سود ادا کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ٹوٹل 28 پروگرام کیے گئے ہیں، 24 فل ٹائم اور چار ون ٹائم پروگرام کیے۔
اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ 2008 اور 2010 کے پروگرام کا مکمل قرض واپس کر دیا گیا ہے، ان دونوں پروگرامز پر آئی ایم ایف کو 1.58 فیصد سود دیا گیا، 2023 کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر 5.09 فیصد سود ہے، 2008 سے 2023 کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ 6 پروگرام کیے گئے۔
کامل علی آغا نے پوچھا کہ اس سال آئی ایم ایف کو کتنی ادائیگیاں کرنی ہیں؟۔ اسٹیٹ بینک حکام نے جواب دیا کہ یہ تفصیلات ابھی ہمارے پاس نہیں ہیں پتا کرکے بتا دیں گے۔

Recent Posts

(ن) لیگی دفتر جلانے کا مقدمہ، شاہ محمود قریشی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے…

6 mins ago

زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی اصل وجہ…

21 mins ago

گزشتہ دنوں سامنے آنے والے نوٹوں کے نئے ڈیزائن سے متعلق سٹیٹ بینک کی وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نئے بینک نوٹوں کی سیریز سے متعلق سٹیٹ بینک نے وضاحت کرتے ہوئے…

30 mins ago

ایوشمان کھرانہ اور ایکتا کپور کے درمیان ماضی میں ہونے والے جھگڑے کی کہانی سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے معروف اداکار ایوشمان کھرانہ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں…

45 mins ago

ربیع الاول کےمقدس مہینے میں ڈانس، گانے اور دیگر متعلقہ پروگراموں سے اجتناب کیا جائے ، گورنر سندھ کا چیئر مین پیمرا کو خط

کراچی(قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کے…

49 mins ago

حکومت آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں کامیاب، 25 ستمبر کو نئے قرض کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈز کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے حکومت کی جانب سے کیے جانے…

1 hour ago