چیئر مین فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کی بے بنیاد خبر کی تردید و مذمت


کراچی (قدرت روزنامہ) چیئر مین فیڈ ریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان، جناب علیم قریشی نے مقامى اخبار میں شائع ہونے والی بے بنیاد اور جھوٹی خبر کی پُر زور مذمت اور تردید کی ہے، جس میں ان کا نام لے کر ان کی طرف یہ بات منسوب کی گئی ہے کہ اگر ڈائریکٹریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا عملہ نیک نیتی سے امور انجام دے تو رینویل لیٹر کی فراہمی تعطل کا شکار نہ ہو اور پرائیویٹ اسکولز کا بہت بڑا مسئلہ حل ہو جائے . اس خبر کی صداقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس خبر میں علیم قریشی کو چیئر مین الائنس آف پرائیویٹ اسکول سندھ کہا گیا ہے .

ان کی اس ایسوسی ایشن سے کوئی وابستگی نہیں ہے .
انہوں نے نہ اس سلسلے میں کوئی بیان جاری کیا ہے اور نہ ہی کوئی پریس ریلیز نشر کی ہے . فیڈ ریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان ہمیشہ سے شفافیت ، تعاون اور مثبت مکالمے پر یقین رکھتی ہے اور ہم اس قسم کے بے بنیاد الزامات اور جھوٹی خبروں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور روزنامہ پروان کراچی کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں