چیئر مین فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کی بے بنیاد خبر کی تردید و مذمت


کراچی (قدرت روزنامہ) چیئر مین فیڈ ریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان، جناب علیم قریشی نے مقامى اخبار میں شائع ہونے والی بے بنیاد اور جھوٹی خبر کی پُر زور مذمت اور تردید کی ہے، جس میں ان کا نام لے کر ان کی طرف یہ بات منسوب کی گئی ہے کہ اگر ڈائریکٹریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا عملہ نیک نیتی سے امور انجام دے تو رینویل لیٹر کی فراہمی تعطل کا شکار نہ ہو اور پرائیویٹ اسکولز کا بہت بڑا مسئلہ حل ہو جائے ۔ اس خبر کی صداقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس خبر میں علیم قریشی کو چیئر مین الائنس آف پرائیویٹ اسکول سندھ کہا گیا ہے۔ ان کی اس ایسوسی ایشن سے کوئی وابستگی نہیں ہے۔
انہوں نے نہ اس سلسلے میں کوئی بیان جاری کیا ہے اور نہ ہی کوئی پریس ریلیز نشر کی ہے۔ فیڈ ریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان ہمیشہ سے شفافیت ، تعاون اور مثبت مکالمے پر یقین رکھتی ہے اور ہم اس قسم کے بے بنیاد الزامات اور جھوٹی خبروں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور روزنامہ پروان کراچی کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Recent Posts

(ن) لیگی دفتر جلانے کا مقدمہ، شاہ محمود قریشی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے…

11 mins ago

زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی اصل وجہ…

26 mins ago

گزشتہ دنوں سامنے آنے والے نوٹوں کے نئے ڈیزائن سے متعلق سٹیٹ بینک کی وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نئے بینک نوٹوں کی سیریز سے متعلق سٹیٹ بینک نے وضاحت کرتے ہوئے…

35 mins ago

ایوشمان کھرانہ اور ایکتا کپور کے درمیان ماضی میں ہونے والے جھگڑے کی کہانی سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے معروف اداکار ایوشمان کھرانہ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں…

50 mins ago

ربیع الاول کےمقدس مہینے میں ڈانس، گانے اور دیگر متعلقہ پروگراموں سے اجتناب کیا جائے ، گورنر سندھ کا چیئر مین پیمرا کو خط

کراچی(قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کے…

54 mins ago

حکومت آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں کامیاب، 25 ستمبر کو نئے قرض کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈز کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے حکومت کی جانب سے کیے جانے…

1 hour ago