سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے کارساز واقعہ کی ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کارساز کے قریب تیز رفتارگاڑی کے موٹر سائیکلوں کو روندنے اور باپ بیٹی کی ہلاکت کے واقعے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے .
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت عامر چشتی کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے ٹیسٹ اور صحت پر جناح ہسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے، ملزمہ کے ٹیسٹ اور دیگر کارروائی پر عوام میں شکوک پائے جارہے تھے .


عامر چشتی نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ کوئی فاؤل پلے نہ ہو .

یاد رہے کہ 19 اگست کی شام کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکلوں کو روندتے ہوئے گاڑی کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں