حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کی کچھ سیٹیں کم ہوئیں تو آپ کو پتا ہے پھر جہاز چلا

لودھراں(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین نے کہا ہے کہ حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کی کچھ سیٹیں کم ہوئیں تو آپ کو پتا ہے پھر جہاز چلا، پنجاب میں حکومت بنانے کیلئےن لیگ سے8 سیٹیں کم تھیں، خان صاحب کا پیغام آیا کہ پنجاب کے بغیر حکومت کا کوئی فائدہ نہیں،میں نے کہا فکر نہ کریں، لیکن حکومت بننے کے بعد مجھے عمران خان سے الگ کردیا گیا۔
انہوں نے لودھراں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2018 کے صرف چھ ماہ پہلے مجھے ایک فضول فیصلے پر نااہل کردیا گیا، لیکن جب عمران خان کی حکومت بن گئی تو پھر ایک سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ سے8 سیٹیں کم تھیں، خان صاحب کا پیغام آیا کہ پنجاب کے بغیر حکومت کا کوئی فائدہ نہیں،میں نے کہا فکر نہ کریں، حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کی کچھ سیٹیں کم ہوئیں تو آپ کو پتا ہے پھر جہاز چلا۔

جہانگیر ترین نے گزشتہ روز لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہوچکی ہے، حکومت کو چاہیے کہ سب کام چھوڑ کر مہنگائی کنٹرول کرنے کی طرف توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کررہا، الیکشن تحریک انصاف سے ہی لڑوں گا، اس مرتبہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا، ہم تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور تحریک انصاف میری جماعت ہے۔
احمد محمود کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں وہ میرے قریبی عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی وجہ سے تکلیف میں ہے، حکومت کو سب کام چھوڑ کر مہنگائی کنٹرول کرنی چاہیے، مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے۔ بروقت چینی گندم امپورٹ کی جاتی تو مسائل پیدا نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہرالیکشن میں ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی کرتی ہے، پارٹی فیصلے کے مطابق ٹکٹ دیے گئے۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 min ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

26 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago