رحیم یار خان(قدرت روزنامہ) پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔
پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت روکنے کیلیے ماچھکہ میں کیمپ قائم کیا ہوا تھا، جہاں پر 25 کے قریب مسلح ڈکیتوں نے شدید حملہ کیا۔
راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ جبکہ 11 اہلکار موقع پر شہید اور تین زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ضلعی پولیس آفیسر عمران کررہے ہیں۔
صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر ایمبولینسسز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج (پیر) سے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی…
ہوبارٹ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…
سڈنی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ…