وزیر اعظم نے کہا کہ "ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میرا اختیار ہے . افغانستان کےحالات کا تقاضا ہےکہ جنرل فیض مزید چھ ماہ ڈی جی رہیں . فوج کی اگر عزت ہےتو وزیراعظم آفس کی بھی عزت ہے . میں منتخب وزیراعظم ہوں مجھےکسی نےمسلط نہیں کیا . قانون کےمطابق تین ناموں کی سمری بھیجیں اس پرفیصلہ کروں گا" رضوان غزالی کے مطابق وزرا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا " یہ تاثر غلط ہے کہ میں پپٹ (کٹھ پتلی ) پرائم منسٹر ہوں . ہو سکتا ہے میں سمری میں وہی نام منظور کروں جو فوج کا تجویز کردہ ہے، رول آف لاء سے کوئی بالاتر نہیں، اگر میں نہیں گھبرا رہا تو آپ بھی نہ گھبرائیں" . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کٹھ پتلی نہیں ، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی تقرری ان کا اختیار ہے .
ایکسپریس نیوز سے وابستہ صحافی رضوان احمد غزالی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر گفتگو کی .
متعلقہ خبریں