” کٹھ پتلی وزیر اعظم نہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری صرف میرا اختیار ہے”

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کٹھ پتلی نہیں ، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی تقرری ان کا اختیار ہے۔

ایکسپریس نیوز سے وابستہ صحافی رضوان احمد غزالی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ “ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میرا اختیار ہے۔ افغانستان کےحالات کا تقاضا ہےکہ جنرل فیض مزید چھ ماہ ڈی جی رہیں۔ فوج کی اگر عزت ہےتو وزیراعظم آفس کی بھی عزت ہے۔ میں منتخب وزیراعظم ہوں مجھےکسی نےمسلط نہیں کیا۔ قانون کےمطابق تین ناموں کی سمری بھیجیں اس پرفیصلہ کروں گا”

رضوان غزالی کے مطابق وزرا سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا ” یہ تاثر غلط ہے کہ میں پپٹ (کٹھ پتلی ) پرائم منسٹر ہوں۔ ہو سکتا ہے میں سمری میں وہی نام منظور کروں جو فوج کا تجویز کردہ ہے، رول آف لاء سے کوئی بالاتر نہیں، اگر میں نہیں گھبرا رہا تو آپ بھی نہ گھبرائیں”۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

21 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago