اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی 28 میتیں سی 130 طیارے کے ذریعے آج سکھر لائی جائیں گی۔ انتظامیہ کے مطابق 15 زخمی بھی خصوصی طیارے سے سکھر پہنچیں گے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کندھکوٹ سے ہے۔
کمشنر سکھر فیاض عباسی کے مطابق آج ایران سے سی 130 طیارے کے ذریعے زائرین کی 28 میتیں اور 15 زخمی سکھر ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے میتیوں اور زخمیوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاڑکانہ سے زائرین کو ایران لے جانے والی بس 2 روز قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…