اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے فیصل آباد اور سرگودھا میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ دائر کر دی .
عالیہ حمزہ نے وکیل خاقان میر اور اشتیاق اے خان کے ذریعے حفاظت کی درخواست دائر کی .
انہوں نے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے .
گزشتہ روز، گوجرانوالہ کی انسداد ہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کیا تھا . عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا .
واضح رہے عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، پی ٹٰ آئی رہنما پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا، سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا .
. .