بحرین کے ورک ویزا کیلیے ای پروٹیکٹر کی معلومات اور فیس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سے بہت سے لوگ گلف ریاستوں یعنی خلیجی ممالک میں کام کے غرض سے جاتے ہیں تاہم ان ممالک میں ورک ویزا کے لیے بہت سے شرائط میں اہم ترین ای پروٹیکٹر ہے۔
پاکستانی شہری جو ورک ویزے پر بحرین جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں انہیں میزبان ملک میں تحفظ حاصل کرنے کے لیے اپنے ویزے کو متعلقہ محکمے سے محفوظ کرانا ضروری ہے۔
ویزا پروٹیکٹر ویزا ہولڈرز کو کئی فوائد فراہم کرتا ہے، وہ مکمل قانونی تحفظ حاصل کر سکتے ہیں اور ملازمت کے ملک میں پاکستان مشن سے مکمل مدد کے حقدار ہیں۔
سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سے قانونی مدد لی جا سکتی ہے۔ یہ 10 لاکھ روپے تک کا لائف انشورنس بھی فراہم کرتا ہے۔
بحرین کے ورک ویزا کے لیے پاکستان میں پروٹیکٹر فیس
بحرین کا سفر کرنے والے ہر پاکستانی کارکن کو 1,000,000 روپے کی لائف انشورنس کے لیے 2,500 روپے کی رقم انشورنس پریمیم کے طور پر جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ انشورنس کوریج 5 سال کے لیے مؤثر ہے۔
مزید یہ کہ، ہر درخواست دہندہ OPF ویلفیئر فنڈ (اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن) فیس کے مد میں 2,000 روپے، رجسٹریشن فیس کے طور پر 2,500 اور OEC فیس کے طور پر 200 روپے ادا کرتا ہے۔ جو کہ بحرین کے لیے ویزا پروٹیکٹر کی کل فیس 7,200 روپے بنتی ہے۔

Recent Posts

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

4 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

4 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

8 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

8 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

11 mins ago

80فیصد بجٹ کھانے والے ملک کو چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں، سردار یا رمحمد رند

سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…

15 mins ago