اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو عہدے سے ہٹایا نہیں تھا بلکہ انہیں سیکنڈ اِن کمانڈ کردیا تھا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ دنوں کہی گئی بات کا جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت نے مشہور محدث ابنِ حجر عسقلانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “حضرت عمرؓ نے حضرت خالدؓ کو معزول ہرگز نہیں کیا بلکہ انہیں سپہ سالار اعظم کی بجائے سیکنڈ ان کمانڈ بنا دیا۔ اس کی متعدد وجوہات تھیں جن میں سب سے نمایاں یہ تھی کہ حضرت خالدؓ جنگو ں میں اپنی غیر معمولی شجاعت کی وجہ سے بہت زیادہ خطرات مول لے لیا کرتے تھے۔”
خیال رہے کہ چند روز قبل عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ دنیا کی تاريخ میں حضرت خالدؓ بن ولیدسے بڑا شاید ہی کوئی جنرل آیا ہو، وہ کبھی جنگ ہی نہیں ہارے تھے لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے بھی کہا کہ آپ چھوڑ دیں وہ کسی اور کو کمان دے دیتے ہيں۔ یہ اتنے زیادہ عظیم لوگ کیسے بن گئے؟ اس پر تحقیق کریں اور بتائیں کہ ہمارے نبی ﷺ کی وہ کیا صفات تھیں کہ سب کو لیڈر بنادیا۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین گزشتہ کئی روز سے اپنی پارٹی سے ناراض ہیں اور اپنی راہیں جدا کرچکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ بھی بھجوا دیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی…
ہوبارٹ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…
سڈنی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…