کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے 26 سے 29 اگست کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا، 25 سے 29 اگست کے دوران کراچی ٹھٹھہ بدین ، سندھ کے دیگر مقامات پر معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، بلوچستان میں 26 سے 30 اگست کے دوران قلات، لسبیلہ، بارکھان، زیارت و دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے کے مطابق اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی ہوسکتی ہے، 25 اگست سے 28 اگست کے دوران مری، بالائی پنجاب، گلیات اور اسلام آباد میں بارشوں کی توقع ہے، لاہور، سیالکوٹ، گوجرات، گجرانوالہ سمیت جنوبی پنجاب و دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 سے 28 اگست کے دوران بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے نشیبی علاقوں کا زیر آب آنے کا خطرہ ہے، موسلا دھار بارشوں سے بلوچستان کے مختلف مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…