ترنول جلسہ کیوں ملتوی کیا؟عمران خان نے بتا دیا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ انتشار کا خدشہ تھا اس لئے اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کیا،اگر جلسہ کرتے تو دوبارہ 9مئی گلے پڑنے کا خدشہ تھا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کاکہناتھا کہ ابھی تک 9مئی 2023کی جوڈیشل انکوائری بھی نہیں کرائی گئی،عدالت کی ساکھ کا سوال ہے ،عدالت ہمیں اجازت دیتی ہے انتظامیہ کینسل کر دیتی ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ پارٹی کو کہہ رہا ہوں 8ستمبر کو کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کرے،اسلام آباد کا جلسہ آخری بار ملتوی کیا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں جو اوپن ٹرائل کی بات کررہا ہوں،اگر 9مئی 2023میں فیض حمید ملوث تھے تو اوپن ٹرائل کریں،عمران خان نے کہاکہ میں نے کسی فارم 47کی حکومت سے کوئی بات چیت نہیں کی، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جسے اسلام آبادمیں جلسے کی اجازت نہیں مل رہی،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی خبر پر ن لیگ میں کھلبلی مچ جاتی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago