ذہنی اور دماغی بیماریوں کا خطرناک حد تک پھیلاؤ، کہیں آپ بھی تو اس کا شکار نہیں؟علامات اور اثرات سے آگاہ رہیں!

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اگر کسی شخص کی دماغی اور ذہنی صحت ٹھیک نہیں تو اس کے اثرات پوری شخصیت اور زندگی پر مرتّب ہوتے ہیں۔ اگر ہمیں اپنی شخصیت کو مضبوط بنانا ہے تو دماغ اور ذہن پر توجّہ دینا ہوگی، یہی وجہ ہے کہ دُنیا بَھر میں دماغی اور ذہنی صحت پر بہت زیادہ توجّہ دی جارہی ہے۔ماہرینِ صحت ذہنی دباؤ کو جسمانی صحت کا سب سے خطرناک دشمن قرار دیتے ہیں کہ یہ اعصاب، عضلات، دِل
اور انہضام کے نظام پر مضراثرات مرتّب کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں کوئی بھی جسمانی عارضہ لاحق ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کلینکل سائیکالوجسٹ عنبرین علی نے بتایا کہ اگر آپ خود کو جسمانی طور پر صحت مند محسوس کریں گے تو اس سے آپ کی ذہنی صحت مزید بہتر ہوگی۔عنبرین علی کا کہنا تھا کہ جسمانی صحت، ذہنی صحت کے بغیر نامکمل ہے اور اگر ذہنی و دماغی صحت معمولی سی بھی متاثر ہوجائے تو اُس کے اثرات جسمانی صحت پر خاصے گہرے مرتّب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں تو آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ وہ جسمانی طور پر بھی توانا اور چاق و چوبند نہیں رہتے، مزاج میں کڑواہٹ اور بات بات پر غصہ کرتے ہیں۔عنبرین علی نے کہا کہ مثال کے طور پر ماضی میں جس مقام پر آپ کا کوئی ایکسیڈنٹ کوئی دردناک حادثہ پیشس آیا تھا اس مقام سے گزرتے ہوئے اس واقعے کو بار بار یاد کرتے ہیں تو وہ ٹراما کی خطرناک علامت ہے اس لیے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی…

5 mins ago

آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی 20 میچ،قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی

ہوبارٹ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام…

23 mins ago

وزیر اعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونیوالااجلاس مؤخر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر…

29 mins ago

ڈسٹرکٹ کورٹ میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ،وکیل صفائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانے کی استدعا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

34 mins ago

محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کو عطیہ کردی

سڈنی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ…

38 mins ago

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، چاہتا ہوں مذاکرات ہوں بے شک تنگ گلی سے ہی راستہ نکلے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

41 mins ago