مہربانو ایک بار پھر اپنی ڈانس ویڈیو پر تنقید کا شکار


لاہور (قدرت روزنامہ)اداکاری کے مقابلے اپنی ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ، ماڈل و ڈانسر مہربانو کو ایک بار پھر اپنی نئی ڈانس ویڈیو پر تنقید کا سامنا ہے۔
مہربانو انسٹاگرام پر مختلف بھارتی اور مغربی گانوں سمیت پاکستانی گانوں پر ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جن پر انہیں پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
اب ایک بار پھر ان کی جانب سے بھارتی گانے پر بولڈ لباس میں ڈانس کی ویڈیو پر تنقید کی جا رہی ہے اور صارفین نے ان کے خلاف انتہائی سخت اور نامناسب زبان کا استعمال کیا۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی بھارتی گانے کی ڈانس ویڈیو کو دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اداکارہ کو ڈانس ویڈیو میں جینز پینٹ اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر لوگوں نے انہیں مختصر اور بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین نے ایک بار پھر مہربانو کو مسلمان ہونے طعنے دیے جب کہ انہیں یہ شرم بھی دلانے کی کوشش کی کہ ایک طرف جہاں غزہ میں فلسطینی افراد مارے جا رہے ہیں، وہیں انہیں ڈانس سے فرصت نہیں مل رہی۔
بعض مداحوں نے لکھا کہ مہربانو دراصل کینیڈا میں پلی بڑھیں، اس لیے وہ ایسا لباس اور ڈانس کرنے کی عادی ہیں، ان کا قصور نہیں۔

اسی طرح کچھ افراد نے انہیں شرم دلانے کی کوشش کرتے ہوئے مکمل جسم کو ڈھانپنے والا لباس پہننے کی تلقین بھی کی۔کچھ افراد نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ وہ بھلے ڈانس کریں لیکن مکمل لباس پہنیں۔
جہاں زیادہ تر افراد نے اداکارہ کو بولڈ لباس اور ڈانس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور ان کی خوبصورتی و ڈانس پرفارمنس کو بھی سراہا۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

5 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

18 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

21 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

30 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

42 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

48 mins ago