بے حیائی کے بعد ایک اورشرمناک انکشاف ،پاکستانی ٹک ٹاکرز کن لرزہ خیز کاموں میں ملوث نکلے ؟ جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بے حیائی کے بعد ایک اورشرمناک انکشاف ،پاکستانی ٹک ٹاکرز کن لرزہ خیز کاموں میں ملوث نکلے ؟ جانیں ۔۔۔ سہراب گوٹھ کے علاقے میں بائیکیا رائیڈر عمران کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان ٹاک ٹاکر نکلے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ عمران کو پانچ ہزار روپے کا فون نہ دینے پر قتل کیا تھا ۔ ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق گرفتارملزمان میں کامران ، عمر فاروق اور محمد یوسف ہیں ۔ ملزم کامران نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ عمران
موٹر سائیکل پر اکیلا بیٹھا ہوا تھا ۔ اس سے فون مانگا تو اس نے دیر سے فون نکلا جس پر اس کے سر پر پسٹل کا بٹ مار رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ واردات کرتے وقت نشے میں دھت تھا ۔ ملزم کامران اپنے گروپ میں ٹک ٹاکر ہے ۔ 3 موٹر سائیکلیوں پر 5 ملزمان سوار تھے ۔ بیک اپ پر عابد اور عمران تھے ۔ ملزم کامران نے بتایا جس موٹر سائیکل پر میں بیٹھا ہوا تھا وہ عمر فاروق چلا رہا تھا ۔ ان کا گروپ 6 افراد پر مشتمل ہے۔ مفرور ملزم یاور انھیں اسلحہ ، موٹر سائیکلیں فراہم کرتا تھا اور لوٹی ہوئی رقم کے 2 حصے لیتا تھا ۔ 3 مفرور ملزمان کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔ یاد رہے 26 ستمبر کی شب سہراب گوٹھ کے علاقے پنجابی بس اڈے کے قریب موٹر سائیکلیوں پر سوار ملزمان نے بائیکیا رائیڈر کو موبائل نہ دینے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہوگئے تھے ۔ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی تھی گرفتار ملزمان سکندر گوٹھ کے رہائشی ہیں۔

Recent Posts

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

5 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

16 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

27 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

36 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

49 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

55 mins ago