حب ڈیم میں پانی کی سطح 335فٹ سے تجاوزکرگئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے دوران حب ڈیم کی سطح آب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔مون سون بارشوں کے باعث حب ڈیم کی سطح آب مزید بلند ہوگئی ہے، واپڈاذرائع کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی مقدار 335.5 فٹ سے تجاوزکرگئی ہے، بارشوں سے ڈیم میں پانی کی مقدارمیں اضافہ ہورہا ہے۔بلوچستان کے ضلع خضدار کے پہاڑی علاقوں اور حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز میں کافی بارشیں ہوئیں جس کے باعث پانی کی سطح بڑھی۔- واپڈا حکام نے بتایا کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے، حب ڈیم مکمل بھرنے میں مزید 4 فٹ جگہ باقی ہے۔خیال رہے کہ وزارت آبی وسائل واپڈا اور لسبیلہ ایڈمنسریشن کی ٹیموں کی زیر نگرانی ڈیم کو محفوظ رکھنے کیلئے ڈیم کے اسپل وے کے ذریعے اضافی پانی کا اخراج شروع کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

10 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

36 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago