بلوچستان میں غیر قانونی ٹرالنگ کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھائیں گے، مولانا ہدایت الرحمان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قائمہ کمیٹی برائے ماہی گیری کا اجلاس بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہوا، جس کی صدارت مولانا ہدایت الرحمان نے کی،اجلاس میں محکمہ ماہی گیری کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی گئی اور محکمے کو درپیش اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں اراکین مجلس عبدالمجید بادینی، زابد علی ریکی، محترمہ صفیہ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ماہی گیری برکت علی رند نے شرکت کی۔ مجلس کو بتایا گیا کہ بلوچستان کا سمندری علاقہ 17,180 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے کمیٹی کو ماہی گیری کے وسائل کے بے تحاشہ استحصال کی خطرناک شرح پر بریفنگ دی گئی جس میں بہتری اوربحالی کے موثر طریقہ کار کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے درمیان ٹریڈنگ ریگولیشنز کے حوالے سے ہم آہنگی کا فقدان ہے، محکمہ نے ناکافی وسائل کی وجہ سے غیر قانونی ٹرالنگ کو روکنے میں درپیش چیلنجز جیسے ، ناکافی ایندھن (ایک ماہ سے کم بجٹ) اور گشت کرنے والے جہازوں کی کمی،کم افرادی قوت کی نشاندہی کی ۔ ان رکاوٹوں کے باوجود محکمہ کے ملازمین نے جان پر کھیل کر جنوری 2023 سے اب تک 11 ٹرالر ضبط کیے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی مولانا ہدایت الرحمن نے موثر گشت کے لیے پی او ایل میں نمایاں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا، جس سے محکمے کے لیے مناسب فنڈنگ کے ساتھ اربوں کی آمدنی کے امکانات کو اجاگر کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ محکمہ کو اچھی بجٹ دے کر ہم صوبے کو اربوں روپے دے سکتے ہیں۔ چیئرمین نے حکومت پر زور دیا کہ محکمے کے بوٹس کی مرمت کے لئے بجٹ مختص کی جائے تاکہ غیر قانونی ٹرالنگ کو روکا جاسکے۔ غیر قانونی ٹرالنگ کی وجہ سے کئی مچھلیوں کی افزائش نسل ختم ہو چکی ہے۔ کمیٹی نے بلوچستان حکومت کی طرف سے اس معاملے کو وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کی وجہ سے سرکار کو ہر سال اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے نوٹ کیا کہ بڑی تعداد میں غیر قانونی ٹرالروں کو چند ملازمین کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا، انھوں نے مزید وسائل میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ماہی گیری کی قائمہ کمیٹی نے چیلنجوں سے نمٹنے اور پاکستان کے ماہی گیری کے وسائل کے پائیدار انتظام کو یقینی بنانے عزم کا اعادہ کیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

4 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

6 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

6 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

6 hours ago