کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مغربی بلوچستان میں ایرانی عدالت نے بلوچ خاتون کو ایک سال کی سزا سنا دی۔ ایران نے مغربی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ایک سال کی سزا سنائی ہے۔ خاتون کی شناخت کے نام سے ہوئی ہے جو مغربی بلوچستان کے علاقے ایرانشہر کی رہائشی ہیں۔ مذکورہ خاتون کو فورسز نے گرفتار کیا تھا جنہیں ایک ماہ قید رکھنے کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تھا تاہم اب مذکورہ خاتون کو زاہدان کی انقلاب نوری عدالت نے ایک سال کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ خاتون کو 16 ستمبر 2022 کو چابہار میں ایرانی فورسز کے ایک آفیسر کے ہاتھوں کمسن لڑکی کی عصمت دری کے بعد ہونے والے احتجاج کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پہ ایرانی عدالت نے الزام عائد کی ہے انہوں نے ایران کے خلاف کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انسٹاگرام پر لوگوں کو اکسایا ہے۔ الہام کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ انگریزی کی استانی ہے۔ سماجی حلقوں کی جانب سے اس کی سزا پر غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…