کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ عدالت وپارلیمنٹ میں قرآن کے نظام نافذکرنے سے مسائل حل ہوں گے.سودی نظام اللہ سے جنگ اورکفارکانظام ہے۔ بلوچستان میں طاقت کااستعمال،بات چیت کے بجائے زورزبردستی سے احساس محرومی،تعصب نفرت میں اضافہ ہورہاہے۔نفرتوں،زیادتیوں،ناانصافی کے بجائے حقوق دینے،مسائل کامخلصانہ حل، وسائل صوبے کی محرومیاں ختم کرنے پرخرچ کرنے کی پالیسیاں اپنائی جائے۔ختم نبوت قانون چھیڑنے کی اجازت کسی کونہیں دیں گے۔مبارک ثانی کیس میں عدالت کاغلطی تسلیم کرنے کا خیر مقدم۔ اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام قائم کرکے مخلوط نظام تعلیم کے بجائے جدیداسلامی نظام تعلیم دیناوقت کی اہم ضرورت ہے۔جب تک ہمارا عدالتی،تعلیمی،سیاسی نظام اسلامی نہیں ہوگاہماری جدوجہدجاری رہے گی۔نام کے مسلمان نام کے اسلامی نظام۔نہیں حقیقی اسلامی قرآنی نظام نافذکرناہوگااسلامی ممالک کے حکمرانوں کی غلامی کی وجہ سے2ارب مسلمان بھی غلام ہیں۔اسلحہ،ایٹم بم، 74لاکھ افواج کے ہوتے ہوئے مسلم سرزمین وسائل اورسسٹم پردشمن قابض ہیں۔مہمگائی،بے روزگاری بدامنی ختم کرنے کیلئے ہماری جدوجہدجاری ہے۔مسلم سرزمین وسائل امریکہ اوران کے غلاموں سے آزادکرنے کیلئے غیورعوام ہماراساتھ دیں۔ غزہ سمیت دنیابھرکے مظلوموں کاساتھ دیتے رہیں گے۔جماعت اسلامی نے دوارب پچاس کروڑغزہ فلسطین کے مظلوم تک پہنچادیے ہیں۔ہمارے سپہ سالارمسلم عوام کوظالموں سے نجات کیلئے کرداراداکریں کشمیرفلسطین کی آزادی سپہ سالارپرقرض ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مدرسہ تحفیظ القرآن کلی ملازئی میں جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر12حفاظ قرآن کی دستاربندی کی گئی انعامات تقسیم کیے گیے،حسن قرآن،حمدونعت کے مقابلے بھی ہوئے۔دستاربندی جلسہ سے امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی،ایم پی اے نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ،نائب امیرصوبہ مولاناعبدالکبیرشاکر،مہتمم مدرسہ وامیرجماعت اسلامی کوئٹہ حافظ نورعلی،قاری سہیل احمدترین،قاری اسداللہ ،مفتی عبیداللہ،حاجی عبدالودودملازئی کاکڑ،قاری حبیب الرحمان،مفتی تنویراحمدنے بھی خطاب کیاقبائلی رہنماملک حاجی عبدالودودکاکڑنے نوجوانوں قبائلی عمائدین کے ہمراہ جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع سراج الحق نے مزیدکہاکہ حکمرانوں کوبلوچستان کے عوام پرخرچ کرنا ہوگابلوچستان کے وسائل پرسب سے پہلاحق یہاں کے سے عو ام کاہے۔غلط سیاست، طاقت کابے جااستعمال ،استحصالی نظام،بدعنوانی،لاپتہ افراد کی عدم۔بازیابی کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوان اورعوام غصے میں ہے جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی پارلیمنٹ کے اندر اورباہربہترین مثالی کرداراداکرکے مسقئل کواجاگراورحل کریں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…