اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے انکشاف کیا ہے کہ شبانہ اعظمی سے شادی پر وہ اپنے والد جاوید اختر سے سخت ناراض تھے۔
1970 کی دہائی کے ہندی سنیما کے مشہور اسکرین رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کی فنی اور ذاتی زندگیوں پر مبنی پرائم ویڈیو کی ڈاکیومینٹری ’اینگری ینگ مین‘ کی ایک قسط میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرحان اختر کا کہنا تھا اس وقت وہ اپنے والد سے بہت ناراض تھے اور انہیں لگا کہ والد نے دھوکا دیا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ والد کے ساتھ نارمل ہونے میں انہیں وقت لگا، اور اس عمل میں شبانہ اعظمی نے اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکیومینٹری کے آخری حصے میں جاوید اختر نے اپنی پہلی بیوی کے بارے میں اپنی غلطیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہنی واحد فرد ہیں جن کے بارے میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہے۔
جاوید اختر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس غلطی کی 67 فیصد ذمہ داری ان کے اپنے کندھوں پر ہے۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…