پنجاب اور سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن کی تجویز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری کرلی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے سندھ، پنجاب اور بلوچستان پولیس کے مشترکہ آپریشن کی تجویز دی گئی ہے۔
ادھر پنجاب حکومت نے ہائی ویلیو ٹارگٹ ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ اور خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کردیے ہیں۔
12 اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج
رحیم یار خان میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ ماچھکہ تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے جس میں کوش، سیلرا، شر اور اندھڑگینگ کے 131جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشتگردی ،قتل ،اغوا اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔
پولیس نے اگلے روز ماچھکہ میں آپریشن کیا جس میں پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث مرکزی ملزم مارا گیا۔
اسی حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رحیم یارخان میں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں سے بدلہ لینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
محسن نقوی نے کچے کے شرپسندوں کے خلاف مؤثر کوآرڈینیٹڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے فورس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کی ہدایت کی۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

18 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

32 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

38 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

48 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago