وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے محسنِ پاکستان کے نمازِ جنازہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ اصل وجہ تو اب سامنے آئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال کی خبر پر پورا ملک گذشتہ روز سوگ میں ڈوبا رہا ، محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر ہر آنکھ اشک بار رہی جبکہ آسمان سے بھی ابر رحمت برستا رہا۔ایک طرف جہاں ڈاکٹر عبد القدیر خان
کی نماز جنازہ میں وفاقی وزراء ، مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی ، قائم مقام صدر مملکت ، چیئرمین جوائنٹ چیف سمیت اعلٰی ریاستی شخصیات نے نماز جنازہ نے شرکت کی وہیں دوسری جانب وزیراعظم عمران خان غائب رہے ۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں وزیراعظم عمران خان کی عدم شرکت ہدف تنقید بن گئی۔اسی حوالے سے رہنما تحریک انصاف صداقت علی عباسی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اور پاکستان کی سرحدوں پر موجودہ صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم اور آرمی چیف کی سکیورٹی کلئیرنس مختلف ہوتی ہے۔ان حالات میں قومی سطح کا فیصلہ کیا گیا کہ جنازے میں شریک لوگوں کو بھی سہولت دی جائے،ایسے موقع پر جہاں اتنی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہوں تو سکیورٹی کلئیرنس مشکل ہو جاتی ہے۔اور پھر ایسے موقوں پر سکیورٹی کی وجہ سے بھی بہت بڑی تنگی ہوتی ہے۔۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان اور بھارت کے ایٹمی سائنسدان عبد الکلام آزاد کے جنازوں کا موازنہ بھی کیا۔عبد الکلام آزاد کے نماز جنازہ میں بھارتی وزیراعظم مودی نے نہ صرف شرکت کی بلکہ جُھک کر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا اور ان کی آخری رسومات میں شریک ہوئے تھے۔لیکن اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نماز جنازہ میں محض ایک ٹویٹ کر کے اظہار افسوس کیا اور ان کے جنازے میں شرکت تک نہیں کی جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔

Recent Posts

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

5 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

16 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

26 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

36 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

48 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

54 mins ago