کور کمانڈر کوئٹہ کا پانچ افراد کو بچانے والے ڈرائیور کیلیے پانچ لاکھ روپے انعام


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کور کمانڈر کوئٹہ نے بلوچستان میں سیلابی ریلے میں پھنسے ایک خاندان کے پانچ افراد کو بچانے والے ایکسکیویٹر ڈرائیور کو پانچ روپے انعام سے نواز دیا۔
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ کو سیلاب کے پانی میں پھنسے ایک خاندان کے پانچ افراد کو بچانے کے بعد ہیرو کے طور پر سراہا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار، جس میں ایک خاندان کے پانچ افراد سوار تھے، ارمبی کے علاقے ٹوبہ اچکزئی کے بڑھتے ہوئے پانی میں پھنس گئی۔
مقامی باشندوں نے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ کو مدد کے لیے پکارا اور انہوں نے پھنسے ہوئے خاندان تک پہنچنے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے سے دریغ نہیں کیا۔
اپنے ایکسکیویٹر کا استعمال کرتے ہوئے، انہوں نے ان افراد کو بچانے کے لیے خطرناک حالات سے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا، اس دوران ان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ریسکیو آپریشن کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے، جو بحران کے وقت بے لوث اور قربانی کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔
اس بہادری کے اعتراف میں کور کمانڈر کوئٹہ نے انہیں 5 لاکھ بطور انعام سے نوازا جب کہ ان کے بیٹے کو بلوچستان ایجوکیشن پروگرام کے تحت اسکالر شپ بھی دے دی گئی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی محب اللہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

25 mins ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

37 mins ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

44 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

59 mins ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

2 hours ago