پریانکا کی کزن میرا چوپڑا سے انٹیریئر ڈیزائنر کی بدکلامی، مقدمہ درج

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن اور اداکارہ، میرا چوپڑا نے انٹیریئر ڈیزائنر راجندر دیوان کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ راجندر دیوان نے ان سے بد کلامی کی اور انھیں ان کے گھر سے دھکے دے کر نکال دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ راجندر ان کے اندھیری میں واقع نئے گھر کی تزئین و آرائش کررہا تھا۔

میرا چوپڑا نے کہا باوجود اس کے کہ وہ راجندر کو جانتی تک نہ تھیں انھوں نے اس کے ساتھ 17 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا اور نصف رقم اسے ادا کردی، جس کے بعد انھیں ایک شوٹ کے لیے بنارس جانا تھا۔

بعد ازاں واپسی پر انھوں نے محسوس کیا کہ یہ غیر معیاری اشیا استعمال کررہا ہے اور جب اس سے بعض اشیا کی تبدیلی کے لیے کہا تو اس نے کام بند کرنے کی دھمکی دی اور دھمکیاں دینا شروع کردیں اور بعدازاں انھیں گھر سے دھکا دیکر نکال دیا۔

میرا کے مطابق آپ تصور کریں کہ انھوں نے مجھے میرے ہی گھر سے باہر نکال دیا اور جب اس نے اخراجات پر مبنی مزید بل کی ادائیگی کے لیے میسیج کیا تو میں نے اس سے انکار کردیا۔

میرا نے کہا کہ جب سے وہ ایف آئی آر کٹوانے پولیس اسٹیشن گئیں تب سے یہ غائب ہوگیا ہے اور اب مقدمے کے اندراج کو دو ماہ ہوگئے لیکن اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

4 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

16 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

29 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

41 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

48 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

58 mins ago