سولرپلیٹس کے نام پر اربوں روپے کا اسکینڈل منظرعام پر آگیا


متاثرین کا اسکینڈل کے مرکزی ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
جھنگ (قدرت روزنامہ)جھنگ کی تحصیل احمد پورسیال میں سولرپلیٹس کے نام پر اربوں روپے کا اسکینڈل منظرعام پر آگیا۔
جھنگ میں سولر پلیٹس کے نام پر شہریوں اور تاجروں کو لوٹنے والا اربوں روپے کا فراڈ منظر عام پر آگیا۔ اور شہری بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے چکر میں اپنے کروڑوں روپے گنواں بیٹھے۔ تاجربرادری اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ صرف دو سے ڈھائی ارب روپے ہمارے شہر احمد پور کا ہے جبکہ پورے پنجاب کا 14 سے 15 ارب روپے کا اسیکنڈل ہے۔ بھاری بجلی بل کی وجہ سے ہم نے تنگ آکر سولر وغیرہ کا کام شروع کیا تھا، لوگوں سے ایڈوانس پیسے لیے مگر ہمیں مال نہیں ملا۔
سولر پلیٹس کا جھانسہ دینے والا مرکزی ملزم کے فرار ہونے کے بعد احمد پور سیال کے دوکانداروں کا کاروبار کرنا مشکل ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان کی کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔
متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سولر سکینڈل کے مرکزی ملزم کی فوری گرفتاری کے لیئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ انھیں ان کی رقم واپس مل سکے۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

6 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

19 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

22 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

31 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

44 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

50 mins ago