مشرف نے میڈیاکی آزادی سلب کی، نیب جیسے انتقامی ادارے کوجنم دیا، حافظ حمداللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ 12اکتوبر 1999پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس دن سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے آئین کو معطل کرتے ہوئے مارشل لاء نافذ کردیا اور منتخب وزیراعظم کو ہتھکڑیاں لگا کر پابند سلاسل کردیا اور پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ 12اکتوبر 1999پاکستان کی تاریخ کے سیاہ درین دن تھا جب سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے منتخب وزیراعظم کو ہتھکڑیاں لگا کر پابند سلاسل کردیا اور مارشل لاء نافذ کرکے آئین کو معطل کیا جس کی وجہ سے آئین اور انسانی حقوق معطل ہوگئے، بیک وقت پارلیمنٹ، منتخب حکومت، آئینی اور عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 12اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے میڈیاکی آزادی سلب کی نیب جیسے انتقامی ادارے کوجنم دیابد قسمتی سے آج بھی ملک پر عمران خان اوران کے 17وزراء جومشرف کے ساتھ کابینہ میں تھے مسلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی بارہ اکتوبر کے ماشل لا کی حمایت کی تھی،ریفرنڈم میں مشرف کاساتھ دیاتھاآج بھی اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیاجارہاہے۔ عمران خان اوران کے غیرآئینی غیرقانونی فیصلوں کے خلاف بولنا جرم بن چکاہے، پی ڈی ایم مارشل لا اعلانیہ ہو یاجمہوریت کے لبادے میں مارشل لا ہو اسکی مذمت کرتی ہے بلکہ آئین کی عملداری پارلیمنٹ کی سپرمیسی اور عوام کی حکمرانی کیلئے پی ڈی ایم کی جدوجہد جاری رہے گی۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

3 mins ago

مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ…

4 mins ago

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

13 mins ago

جب اللہ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟،اداکارہ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے…

20 mins ago

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت…

22 mins ago

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

43 mins ago