اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری ملاقات کیلیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد ہوئی، اُن کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
مولانا فضل الرحمن نے صدر مملکت کا پُرجوش استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل تحریک انصاف کے وفد بھی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچا جہاں دونوں جماعتوں کے قائدین میں ملاقات ہوئی تھی۔
بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے قائدین نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ملکر چلنے اور قانون سازی کیلیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…