27 سے 31 اگست تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کراچی کے لیے بارشوں کی پیش گوئی 5 روزتک بڑھادی، 27 سے 31 اگست تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جبکہ چند ایک مقامات پرشدید موسلا دھاربارشوں کا امکان ہے۔

نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے، سمندر میں طغیانی کے پیش نظرماہی گیروں کو مقررہ دورانیے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

محکمہ موسمیات نے 25 اگست سے سندھ میں داخل ہونے والے مون سون سسٹم کے حوالے سے باقاعدہ الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق طاقتور ہوا کا کم دباؤ اس وقت وسطی بھارت پرموجود ہے جو آئندہ دنوں میں مغرب کی جانب حرکت کرتا ہوا 25 اگست کی شام و 26 اگست کی صبح تک مشرقی سندھ میں داخل ہوگا۔

سسٹم کے زیراثرکراچی ڈویژن میں 27 سے 31 اگست تک وقفے وقفے سے گرج چمک، تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 25 اگست سے 30 اگست کے دوران بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈالہیار، مٹیاری، عمرکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ 26 اگست سے 30 اگست کے درمیان گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیرآباد میں موسلا دھار اور شدید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلا دھاربارشوں کے سبب کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوسکتا ہے، پیش گوئی کی مدت کے دوران سمندرمیں طغیانی کا خطرہ ہے، ماہی گیرمقررہ مدت کے احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کوشہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 67 فیصد ریکارڈ ہوا، دیہی سندھ کے اضلاع گرمی کی لپیٹ میں رہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت ٹنڈو جام میں 39.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago