یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوام کیلئے خوشخبری ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے .

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 82.50 ڈالر فی بیرل سے گر کر 80.4 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لٹر 5 تا 6 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے .

ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 15 روز کے دوران 2 تا 2.30 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی ہیں .


واضح رہے 14 اگست کو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 8.47 روپے اور 6.70 روپے فی لیٹر کمی کر دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں