لسبیلہ، مضر صحت گٹکا اور ماوا کی سرعام فروخت جاری ،شہر میں منہ کے کینسر پھیلنے کا خدشہ


اوتھل(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں مضر صحت گٹکا اور ماوا کی فروخت پر ضلعی انتظامیہ کی چند دن پابندی کے بعد دوبارہ گٹکا اور ماوا کی سرعام فروخت جاری مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی کینسر جیسے موذی مرض پھیلنے کا خدشہ عوامی حلقوں کا فوری نوٹس لینے مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل میں مضرصحت گٹکا اور ماوا کی فروخت پر چند دن پابندی کے بعد دوبارہ فروخت سرعام جاری ہے انتظامیہ کاروائی سیگریزاں ہے اوتھل شہر میں اس کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ جس کی وجہ سے گلے اور منہ کا کینسر پھیلنے کا خدشہ ہے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ اب گٹکا اور ماوا کی لت دیہی علاقوں تک بڑی تیزی کے ساتھ پھیل چکی ہے. اور اس لت میں نوجوانوں سمیت کم عمر بچے بھی مبتلا ہو چکے ہیں.اوتھل کے عوامی حلقوں نے کمشنر قلات اور ڈی آئی جی پولیس قلات رینج سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت زہرہلے گٹکااور ماوا کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی عمل میں لاکر شہر گٹکابنانے والی فیکٹریوں کو مکمل سیل کیا جائے اورگٹکافروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے .تاکہ شہری گٹکا ماوا سے پھیلنے والی مہلک بیماری سے بچ سکیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

10 mins ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

23 mins ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

30 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

45 mins ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

49 mins ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

2 hours ago