پشین دھماکے کی مذمت، تخریب کاری کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیراعظم


اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کم سن بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، انہوں نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، واقعے کے ذمہ داران کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے، کم سن بچوں پر حملہ آور ہونے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے تخریب کاری کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں، تخریب کاروں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، یہ پاکستان کی بقا اور نئی نسلوں کو پر امن اور محفوظ پاکستان دینے کی جنگ ہے، قوم اور سکیورٹی فورسز اس جنگ میں شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ایرانی پیٹرول کی مانگ گر جائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت…

14 mins ago

کوویڈ کی نئی قسم نے دنیا میں سر اٹھانا شروع کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی وبا کوویڈ 19 دنیا کی معیشت تباہ کرنے کے علاوہ 70…

38 mins ago

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

1 day ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

2 days ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

2 days ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

2 days ago