کوئٹہ، محمود علی لانگو کی افغانستان سے گرفتاری بارے معلومات فراہم کی جائے، لواحقین


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)افغانستان سے لاپتہ محمود علی لانگو کے اہل خانہ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نمروز سے محمود علی لانگو ولد محمد عثمان گزشتہ ایک سال سے افغانستان کے صوبہ نمروز میں بطور مہاجر رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ دنوں 18 جون کو افغانستان کے حکومت کے تعاون سے فورسز نے گرفتارکر کے پاکستان لایا گیا جو کہ وہ ان کے تحویل میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ایمنسٹی انٹرنیشنل ریڈ کر اس انسانی حقوق سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انٹرنیشنل ادارے قانون کے تحت اسے کسی بھی عدالت میں پیش کیا جائے وہ اگر حکومت پاکستان کو مطلوب ہے تو اس پر ملک کے قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے اگر اس پر جرم ثابت ہو جائے تو اس کو ملک کے قانون کے تحت سزادی جائے اور اگربے گناہ ہے تو اُسے رہا کیا جائے ۔اس لئے ہمیں خدشہ ہےکہ افغان حکومت نے محمود علی لانگو کو حکومت پاکستان کے حوالے کیا ہے۔اس لیے ہمارے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم محمود علی لانگو کی افغانستان سے گرفتاری کے حوالے سے 29 اگست کو ہمارے خاندان کے 10 لوگ پر امن طریقے سے کوئٹہ پریس کلب سے افغانستان کے قونسل خانے تک پر من مارچ کرینگے اور افغان قونسلیٹ کو ایک یاداشت پیش کرینگے کہ وہ ہمیں محمود علی لانگو کے حوالے سے معلومات فراہم کرے اور ہم ایک ہفتہ یاداشت کے جواب کا انتظار کرینگے اگر افغان قونصلیٹ کی طرف سے ہمیں جواب نہیں ملا ۔پو رے خاندان کے لوگ پر امن اور آئینی طریقے سے افغان قونصلیٹ کے سامنے دھرنا دینگے۔

Recent Posts

گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان، جلد پاکستان سے معاہدے پر دستخط کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکمانستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر بندرگاہ تک…

5 mins ago

ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 72کروڑ ڈالرز دے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب سے تباہ حال علاقوں…

12 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ایرانی پیٹرول کی مانگ گر جائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت…

28 mins ago

کوویڈ کی نئی قسم نے دنیا میں سر اٹھانا شروع کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی وبا کوویڈ 19 دنیا کی معیشت تباہ کرنے کے علاوہ 70…

52 mins ago

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

1 day ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

2 days ago