بلوچستان ،سمندرمیں طغیانی کا خدشہ، ماہی گیروں کو الرٹ جاری


گوادر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوؤں و جھکڑ چلنے سے سمندر میں طغیانی کا خدشہ،ماہیگیر گہرے سمندر جانے سے گریز کریں، فشریز گوادر کی جانب اعلامیہ جاری۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزگوادر کے ایک اعلامیہ کے مطابق تمام ماہی گیروں کو اطلاع دی گئی کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے محکمہ ماہی گیری کو اطلاع دی گئی ہے کہ موسمی اعداد شمار کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مغربی بنگال میں موجود ہے جو کہ اگلے دو روز کے دوران مغرب کی جانب بڑھے گا جس کی وجہ سے 25 اگست (رات) سے طاقتور مون سون ہوائیں داخل ہونگی مورخہ 26اگست 2024سے لیکر 29اگست 2024 کے دوران بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوں/جھکڑ چلنے سے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔لہذا تمام ماہیگیران کو مطلع وتاکید کی جاتی ہے کہ 26اگست 2024 سے لیکر 29اگست 2024 تک گہرے سمندر جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں بمعہ انجن ، جال اور دیگر ماہی آلات کو محفوظ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی نقصانات اور پریشانی دوچار نہ ہوسکیں۔

Recent Posts

گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان، جلد پاکستان سے معاہدے پر دستخط کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکمانستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر بندرگاہ تک…

3 mins ago

ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 72کروڑ ڈالرز دے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب سے تباہ حال علاقوں…

10 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ایرانی پیٹرول کی مانگ گر جائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت…

26 mins ago

کوویڈ کی نئی قسم نے دنیا میں سر اٹھانا شروع کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی وبا کوویڈ 19 دنیا کی معیشت تباہ کرنے کے علاوہ 70…

50 mins ago

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

1 day ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

2 days ago