کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق گڈ گورننس کی جانب صوبائی حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل کردہ اسکیمات کو عوام الناس کے لئے مشتہر کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق تمام ڈویژنز میں گزشتہ مالی سال کے دوران مکمل کردہ منصوبوں کو پبلک کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد عوام الناس کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اور عوام کسی بھی نامکمل منصوبے کی نشادہی کرسکتے ہیں عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی نامکمل اور غیر معیاری ترقیاتی منصوبوں پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی گزشتہ مالی سال کے دوران ژوب ڈویژن میں مکمل کردہ تمام منصوبوں کو پبلک کردیا گیا اور عوام الناس کی آگاہی کے لیے اخبارات میں پبلک نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…
دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…