ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں اشیائے خورونوش کا نرخنامہ جاری کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے ضلع کوئٹہ میں اشیا خوردنوش کا نرخنامہ جاری کردیا آج سے ضلع کوئٹہ میں نئے نرخنامے کا اطلاق ہوگا اور ہر دکاندار عملدرآمد کرنے کا پابند ہوگا۔ آٹا 20 کلو مل ریٹ 2000 جبکہ دکان ریٹ 2050 مقرر، گھی لوکل برانڈ برلی، رضوان، زیارت شارجہ فی کلو 360، گھی ڈالڈا فی کلو 460 مقرر۔ کوکنگ آئل لوکل برانڈ رضوان شارجہ زیارت فی کلو قیمت 390 روپے مقرر، باسمتی سپر چاول کلو 250 روپے سیلہ چاول فی کلو 290 روپے جبکہ چاول ٹوٹا 180 روپے فی کلو مقرر، دال چنہ 320 روپے فی کلو دال مونگ 285 روپے فی کلو، دال ماش 450 روپے فی کلو جبکہ دال مسور کی قیمت 270 روپے فی کلو مقرر۔ چینی 150 روپے فی کلو بریڈ 400 گرام سادہ 110 روپے جبکہ بریڈ 400 گرام میٹا 120 روپے قیمت مقرر۔ رسک قیمت فی کلو 380 روپے مقرر۔ مٹن 1900 روہے فی کلو بیف ہڈی والا 950 روپے فی کلو بیف بغیر ہڈی 1050 روپے مقرر۔ روٹی کی قیمت 165 گرام 20 روپے، جبکہ 330 گرام 40 روپے مقرر۔ تازہ دودھ ڈیری قیمت 175 روپے جبکہ تازہ دودھ دکان قیمت 190 روپے اور دہی فی کلو 200 روپے مقرر۔ بسکٹ فی کلو قیمت 800 روپے کیک سادہ 450 گرام 340 روپے مقرر۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ آج سے تمام دکاندار اس نرخنامے کی پابندی کریں گے،جو بھی دکاندار ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری کردہ نرخنامے کی خلاف ورزی کریگا اسکے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی اور ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ کل سے سرکاری نرخنامے تمام متعلقہ دکانوں پر اویزاں کیے جائیں۔ جس دکاندار نے سرکاری نرخنامہ اویزاں نہیں کیا تو اسکے خلاف بھی قانونی کاروائی ہوگی۔

Recent Posts

امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، میتھیو ملر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ قائم مقام…

2 mins ago

گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان، جلد پاکستان سے معاہدے پر دستخط کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکمانستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر بندرگاہ تک…

7 mins ago

ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 72کروڑ ڈالرز دے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب سے تباہ حال علاقوں…

14 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ایرانی پیٹرول کی مانگ گر جائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت…

30 mins ago

کوویڈ کی نئی قسم نے دنیا میں سر اٹھانا شروع کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی وبا کوویڈ 19 دنیا کی معیشت تباہ کرنے کے علاوہ 70…

54 mins ago

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

1 day ago