گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں بجلی کی بدترین بحران ، معاشی ترقی کا سفر دراو¿نا خواب بن گیا،کاروباری نظام تباہی کے دہانے پر،تاجر برادری بد ترین مشکلات سے دوچار،برقی توانائی کے بغیر سرمایہ کاری کے دعوے ماسوائے سراب کے کچھ نہیں،حکومت گوادر میں کاروباری حضرات کے مشکلات میں کمی لابے میں ناکام، کاروباری حضرات۔تفصیلات کے مطابق سال 2024 کے اوائل سے لیکر اب تک ایران کی جانب پاکستان کو معاہدے کےتحت بجلی بند کرنے سے عام عوام سمیت کاروباری حضرات زہنی کوفت کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں، کاروباری حضرات کے مطابق میگا واٹ کی کمی سمیت ایران سے بجلی بندش کی وجہ سے فش انڈسٹری سمیت روزمرہ کے کاروباری افعال ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں، ان کے مطابق گوادر میں بجلی کی بدترین بحران سے اقتصادی و معاشی ترقی کا سفر ڈراو¿نا خواب بن گیا،کاروباری نظام تباہی کے دہانے پر ہے جس سے تاجر برادری بد ترین مشکلات سے دچار ہیں، ان کے مطابق برقی توانائی کے بغیر سرمایہ کاری کے دعوے ماسوائے سراب کے کچھ بھی نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گوادر میں کاروباری حضرات کے مشکلات میں کمی لابے میں اقدامات اٹھاکر بجلی بحران سے نجات دلائے، واضع رہے کہ ہمسایہ ملک ایران کی جانب بجلی بندش سے گوادر سمیت مکران بھر کی بجلی بند کرنے سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوگئیں،اس شدیدگرمی میں 15 لاکھ کے قریب آبادی شدید مشکل میں پڑگئی ہے۔واضع رہے ایران سے132kV کی دونوں ٹرانسمیشن لائنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے مکران کے تینوں اضلاع کےتمام گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثر ہے جس میں مند، تمپ، تربت، ہوشاب، پنجگور، گوادر، گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ، گوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادار انٹرنیشنل ایئر پورٹ ،پسنی، جیوانی اور اورماڑہ گرڈ اسٹیشنز شامل ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے ملزمان کو گرفتار…
متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں…
پشاور(قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد پر دھاوا بولنے کیلئے حکمت عملی مرتب…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے اخراجات کےلیے رقم کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں سوچنا اور فیصلہ کرنا ہے کہ…