کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے صوبے کے اسکولوں سے باہر 31لاکھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرلیا 2028 تک اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جائے گا صوبے کی نجی سماجی تنظیموں نے بھی صوبائی حکومت کو تجاویز دے دیں ۔بلوچستان کے سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر نے بتایا کہ حالیہ سروے کے مطابق بلوچستان میں 31لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جس کیلئے صوبائی محکمہ تعلیم نے ایک جامع پلان ترتیب دیا ہے جس کا اعلان چند روز میں کردیا جائے گاپلان کے تحت آئندہ چار برسوں میں اسکولوں سے باہر تمام بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی ہے جبکہ وزیرتعلیم نے محکمے میں ریفارم کا اغاز کردیا ہے دوسری جانب پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما نذرمحمد بڑیچ کا کہنا ہے کہ ہم نے محکمہ تعلیم کو پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں لانے کیلئے تجویز دی ہے کہ جس کے تحت محکمہ تعلیم 25فیصد کی ادائیگی کرکے بچوں کو نجی اسکولوں میں داخل کراسکتا ہے پانچ برسوں میں تمام بچوں کو اسکولوں میں لایا جائے گا انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال مارچ میں اس تجویز پر عمل درآمد کا امکان ہے ۔
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…