گنڈاپور نے اراکین اسمبلی سے کس اقرار نامے پر دستخط لیے؟ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء سے اعتماد حاصل کرنے کے لیے اقرار نامے پر دستخط کرا لیے۔
وزیراعلی ہاوس پشاور میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس کی صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے 70 سے زیادہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ اراکین اسمبلی عاطف خان، جنید اکبر ، شکیل خان اور شہرام ترکئی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور صوبہ کی انتظامی صورتحال پر غور کیا گیا، وزیراعلی نے اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی سے اقرار نامے پر دستخط لیے، اقرار نامے پر دستخط وزیراعلیٰ، بانی پی ٹی آئی اور گڈ گورننس کمیٹی پر اعتماد سے متعلق تھے۔
رکن قومی اسمبلی شیرعلی ارباب نے اقرار نامے پر دستخط نہیں کیا، ذرائع کے مطابق شیرعلی ارباب نے گڈ گورننس کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے گڈ گورننس کمیٹی کے ارکان پر اعتراض کیا، اجلاس میں شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

Recent Posts

190 ملین پاؤنڈ کیس؛ اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کے قریبی…

21 mins ago

کچے کے ڈاکوئوں کے زیراستعمال موبائل فون سمیں بند لیکن ان کی تعداد کتنی تھی؟ سینیٹ میں تفصیلات پیش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بتایا گیا…

22 mins ago

بنگلہ دیشی کرکٹر مہدی حسن نے پاکستان میں کیا اپنا وعدہ پورا کردیا

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی کرکٹر مہدی حسن میراز نے اپنا وعدہ پورا کردیا، انہوں…

27 mins ago

بجلی چوری روکنے کا مشن، وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پنجاب میں بجلی چوری روکنے…

43 mins ago

پی ٹی آئی ایم این ایز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی…

43 mins ago