نواب زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمہوری اور اے این پی کیخلاف غیر جمہوری منطق سمجھ سے بالا تر ہے، اختر حسین لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیسے غیر جمہوری عمل ہے، نواب زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمہوری تو اب غیر جمہوری اے این پی کا یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے، اپوزیشن پر الزامات کی بجائے اپنا قبلہ درست کیا جائے . ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز اے این پی کے صوبائی صدر کے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا .

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اب کے بار تحریک عدم اعتماد کو کیسے غیر جمہوری عمل کہہ سکتی ہے جب 2018 میں نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تھی تو اے این پی اس تحریک عدم اعتماد کا حصہ تھی اگر 2018 میں تحریک عدم اعتماد جمہوری عمل تھا تو 2021 میں وہی تحریک عدم اعتماد کیسے غیر جمہوری عمل ہو سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کا یہ منطق ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے کہ جب وہ حصہ ہوں تو جمہوری عمل اگر وہ حصہ نہ ہوں تو غیر جمہوری عمل ہے . . .

متعلقہ خبریں