نواب زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمہوری اور اے این پی کیخلاف غیر جمہوری منطق سمجھ سے بالا تر ہے، اختر حسین لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیسے غیر جمہوری عمل ہے، نواب زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمہوری تو اب غیر جمہوری اے این پی کا یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے، اپوزیشن پر الزامات کی بجائے اپنا قبلہ درست کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز اے این پی کے صوبائی صدر کے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اب کے بار تحریک عدم اعتماد کو کیسے غیر جمہوری عمل کہہ سکتی ہے جب 2018 میں نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تھی تو اے این پی اس تحریک عدم اعتماد کا حصہ تھی اگر 2018 میں تحریک عدم اعتماد جمہوری عمل تھا تو 2021 میں وہی تحریک عدم اعتماد کیسے غیر جمہوری عمل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کا یہ منطق ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے کہ جب وہ حصہ ہوں تو جمہوری عمل اگر وہ حصہ نہ ہوں تو غیر جمہوری عمل ہے۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

8 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

17 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

28 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

38 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

48 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago