بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سےمتعلق عطاتارڑکابیان،بیرسٹرسیف بھی میدان میں آگئے

خیبرپختونخوا(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبریں مینڈیٹ چور حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، پارٹی عمران خان کی ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد اور منظم ہے، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے، اختلافات شریف خاندان میں ہے جس کے مزے عطاء تارڑ خود لے رہے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز اور نواز گروپ کی آپس کی لڑائی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، دونوں بھائی میڈیا کے سامنے کچھ اور اندر کچھ اور ہوتے ہیں، دونوں گروپ پارٹی پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔

Recent Posts

190 ملین پاؤنڈ کیس؛ اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کے قریبی…

19 mins ago

کچے کے ڈاکوئوں کے زیراستعمال موبائل فون سمیں بند لیکن ان کی تعداد کتنی تھی؟ سینیٹ میں تفصیلات پیش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بتایا گیا…

19 mins ago

بنگلہ دیشی کرکٹر مہدی حسن نے پاکستان میں کیا اپنا وعدہ پورا کردیا

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی کرکٹر مہدی حسن میراز نے اپنا وعدہ پورا کردیا، انہوں…

24 mins ago

بجلی چوری روکنے کا مشن، وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پنجاب میں بجلی چوری روکنے…

40 mins ago

پی ٹی آئی ایم این ایز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی…

41 mins ago