اپنا ’اے آئی انفلوئنسر‘ بنائیں اور ماہانہ ہزاروں ڈالرز کمائیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر کئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کئے گئے ایسے انفلوئنسرز موجود ہیں جن کے لاکھوں فالوورز ہیں اور انہیں بنانے والے ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں۔ یہاں تک کہ پاکستان میں بھی جنریٹیو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے شبنم زئی نامی ورچوئل انفلوئنسر بنائی گئی ہے جس نے صرف ایک ماہ کے اندر پانچ ہزار سے زیادہفالوورز حاصل کر لیے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں؟
تو جواب ہے کہ جی ہاں بالکل، آپ بھی ایسا کرسکتے ہیں۔
اے آئی ٹولز کے ساتھ، اپنا انفلوئنسر تخلیق کرنا اور ہزاروں ڈالر کمانا کافی آسان ہے اور یہاں ہم آپ کو ایسا کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔
اے آئی انفلوئنسر کیسے بنایا جائے
اے آئی ماڈل یا انفلوئنسر بنانے کے لیے کئی اے آئی ٹولز کا استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن ان میں سے کچھ ہی آپ کو حقیقی نظر آنے والے لوگ بنانے کی اجازت دیتے ہیں۔
آپ جن ٹولز کا استعمال کر سکتے ہیں ان میں سے ایک ”APOB.AI“ ہے ، جو ایک اے آئی انفلوئنسر تخلیق کرتا ہے اور حقیقی دکھنے پر قائل کرنے والی تصاویر بنانے میں مہارت رکھتا ہے۔
بس ویب سائٹ پر جائیں اور ”Creat Portrait Model“ پر کلک کریں یا کمیونٹی ماڈلز کا انتخاب کریں۔
آپ یا تو اپنا حسب ضرورت ماڈل بنا سکتے ہیں یا تصویر اپ لوڈ کر کے اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد آپ کے پاس منتخب کرنے کے لیے مختلف اسٹائل ہوں گے، یا آپ اپنا پرامپٹ لکھ کر خود اسے اپنے حساب سے بنا سکتے ہیں۔
ایک بار جب آپ اپنا خود کا اے آئی انفلوئنسر کر لیتے ہیں، تو آپ کو اسے صرف ایک نام دینا ہوگا اور اس کے لیے ایک انسٹاگرا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔
آپ ”APOB“ کا استعمال کرتے ہوئے متعدد تصاویر بنائیں اور انہیں باقاعدگی سے انسٹاگرام پروفائل پر اپ لوڈ کریں۔ کیپشنز شامل کریں اور ویڈیوز کو وقتاً فوقتاً شیئر کرنا یقینی بنائیں۔ کچھ میمز شامل کریں اور مزید مصروفیت کے لیے سوشل میڈیا تےرینڈز کو فالو کریں۔
ایک بار جب آپ فالوورز بنا لیتے ہیں، تو آپ ڈیجیٹل پروڈکٹس بیچ کر اکاؤنٹ مونیٹائز کر سکتے ہیں۔
انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پر مونیٹائزیشن اب پاکستان میں دستیاب ہے اور آپ اسے استعمال کرکے ہزاروں ڈالر کما سکتے ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago