نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق موقع پر موجود پولیس نے واقعے میں ملوث دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیاجبکہ موقع پر موجود پی ٹی آئی کارکنا ن نے نوجوان کو پکڑ کر پھینٹی لگادی جس کے بعدپولیس کے حوالے کر دیا گیا تاہم علی امین گنڈا پور نے پولیس سے کہا کہ ان نوجوانوں کو کسی نے پیسے دےکر یہ کام کروایا ہے، انھیں چھوڑ دیا جائے . دوسری جانب وفاقی وزراء علی امین گنڈا پور اور مرا دسعید نے پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن)پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مخالفین وقت سے پہلے کہہ رہے ہیں ہمارے ساتھ دھاندلی ہوگئی ہے ،تین چار باریاں لینے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ان کے اپنے کرتوت ہی ان کی شکست کا سبب بنیں گے . منگل کو انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں کے نوجوانوں نے بتایا کہ یہاں پر ایک پرچی لہرانے والا آیا تھااور بڑی بڑی باتیں کررہا تھا . انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں للکارا اور اڈے دینے سے انکار کر دیا تو اگلے ہی روز پرچی والا اپنی سی وی لہراتے ہوئے امریکا پہنچ گیا کہ ہمیں خدمت کا موقع دیں . انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیرکے سفیر بنے اور کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کی اور عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑا . انہوں نے کہا کہ 469ڈرون حملے ان کے دور حکومت میں ہوئے، ان کے والد آصف زرداری کے دور حکومت میں کشمیر پر بات نہیں کی گئی اور نہ ہی کشمیر کا مقدمہ لڑا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ موثر اانداز میں لڑا . انہوںنے کہاکہ سب کو معلوم ہے کہ کسی نے کشمیر کاز کو اس انداز سے اجاگر نہیں کیا جس طرح عمران خان نے کیا ہے . انہوں نے راجہ فاروق حیدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آزاد کشمیر آیا ہوں پرسوں آپ کے حلقے میں بھی آئوں گا . انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی نواسی کی شادی پر مودی کو بلوایا تھا . انہوں نے مودی کی حلف برداری میں شرکت کے موقع پر کشمیری حریت رہنمائوں سے ملاقات کی بجائے بھارتی اداکارائوں سے ملنا پسند کیا . انہوں نے کہا کہ جب کشمیری حریت پسند پاکستانی پرچم کا کفن سر پر باندھ کر پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے تھے اس وقت نواز شریف مودی کو اپنے گھر بلا رہے تھے . انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حلقے میں عامر نذیر کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں . انہوںنے کہاکہ 25 جولائی کو تحریک انصاف پورے آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اورآزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا سورج طلوع ہو گا . وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آبا ئوجداد نے قربانیاں دے کر ایک آزاد ملک بنایا لیکن کرپٹ حکمرانوں نے قرضے لے کر اس ملک کو مقروض بنا دیا . انہوں نے کہا کہ آج پھر وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں موقع دو، تین، تین مرتبہ ان کو موقع مل چکا ہے اور انہوں نے کچھ نہیں کیا . انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں کچھ نہیں کیا، تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، روشنیوں کے شہر کراچی کو اندھیروں میں ڈبو دیا گیا . انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پورے سندھ کو مار دیا اور اب بھی کہتی ہے کہ بھٹو زندہ ہے . انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظور کی لیکن بھٹو نے کہا کہ یہ ہمارا آپس کا مسئلہ ہے . انہوں نے کہا کہ مریم نواز جو یہاں کہتی پھر رہی ہیں کہ وہ کشمیر کی بیٹی ہیں، ان کی جماعت نے یہاں وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا . علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت سے اگر بات ہو گی تو پہلے کشمیر پر ہو گی، عمران خان نے سلامتی کونسل میں بھرپور انداز میں کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کا حل ضروری ہے، دونوں ایٹمی ممالک ہیں اور تصادم کی صورت میں تباہی خطہ میں نہیں پوری دنیا میں ہو گی . انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہماری حکومت اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرا رہی ہے اور میرا وعدہ ہے کہ کشمیر میں بھی ہماری حکومت بنی تو ہم یہاں اسی طرح ترقیاتی کام کرائیں گے . انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نظریہ کی سیاست شروع ہو گئی ہے اور یہاں کے عوام نے برادری ازم کو ختم کر دیا ہے . وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم جو وعدے کریں گے، پورے کریں گے . وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے پورے علاقہ کا دورہ کیا، یہاں سیاحت کی ترقی کے بڑے مواقع ہیں، سیاحتی مقامات کی تعمیر کی جائے گی تاکہ سیاحت کو فروغ اور مقامی لوگوں کو روزگار ملے . انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ پروگرام جاری کر دیا گیا ہے، فارورڈ کہوٹہ میں صحت کے بنیادی مراکز کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ یہاں کے لوگوں کو علاج معالجہ کیلئے بڑے شہروں میں نہ جانا پڑے اور انہیں تمام سہولیات اپنے گھر کے قریب میسر آئیں . انہوں نے کہا کہ تھری جی اور فور جی کیلئے فنڈ جاری کر دیئے گئے ہیں اور جلد یہاں پر بھی آپ تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہوں گے . علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس علاقہ میں اعلی تعلیم کیلئے یونیورسٹی قائم کی جائے گی، ہماری بچیاں یہیں پر اعلی تعلیم حاصل کریں گی . اس کے علاوہ انہوں نے مختلف سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے اعلانات بھی کئے . انہوں نے کہا کہ یہ تمام وعدے وہ خود پورے کریں گے اور آپ کے نمائندہ کو جو ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے وہ اس کے علاوہ ہوں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے کے دوران ایک مقامی نوجوان نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کو پشاوری چپل دے ماری . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور باغ کے علاقے ہاڑی گہل میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ایک مقامی نوجوان نے انہیں پشاوری چپل مار دی .
متعلقہ خبریں