فردوس جمال میں منفیت کُوٹ کُوٹ کر بھری ہے، اسما عباس


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اسما عباس نے ہمایوں سعید کی اداکاری پر تنقید کرنے پر فردوس جمال کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے کہا تھا کہ میری نظر میں ہمایوں سعید ایک اچھے اداکار نہیں ہیں، انڈسٹری میں اُن سے بہتر اور باصلاحیت اداکار بھی موجود ہیں۔
فردوس جمال کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمایوں سعید کو بہت وسائل دیے ہیں، اُنہیں پلیٹ فارمز ملے ہیں اور اُنہوں نے چند اچھے ڈراموں میں کام کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اُنہیں پسند کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا تھا کہ ہمایوں سعید اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، وہ اپنے سے کسی اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتے۔
سینیئر اداکار کی تنقید پر ہمایوں سعید تو خاموش ہیں لیکن اداکارہ اسما عباس اور اداکار اعجاز اسلم اُن کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
اسما عباس نے فردوس جمال کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ بیچارے! اب ٹی وی شوز میں بیٹھ کر یہی کرسکتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ فردوس جمال میں منفیت کُوٹ کُوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

دوسری جانب اداکار اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہمایوں سعید کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر اداکار کے متنازعہ تبصرے کے باوجود، لاکھوں لوگ ہمایوں سعید کی کامیابی سے متاثر ہورہے ہیں۔
اعجاز اسلم نے کہا کہ فردوس جمال کی تنقید پر ہمایوں سعید کی خاموش چیخ چیخ کر اُن کی کامیابیوں کا اعلان کررہی ہے۔اُنہوں نے سینیئر اداکار کو مشورہ دیا کہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اُن کی کامیابیوں کو غور سے دیکھیں۔

Recent Posts

190 ملین پاؤنڈ کیس؛ اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کے قریبی…

16 mins ago

کچے کے ڈاکوئوں کے زیراستعمال موبائل فون سمیں بند لیکن ان کی تعداد کتنی تھی؟ سینیٹ میں تفصیلات پیش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بتایا گیا…

17 mins ago

بنگلہ دیشی کرکٹر مہدی حسن نے پاکستان میں کیا اپنا وعدہ پورا کردیا

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی کرکٹر مہدی حسن میراز نے اپنا وعدہ پورا کردیا، انہوں…

22 mins ago

بجلی چوری روکنے کا مشن، وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پنجاب میں بجلی چوری روکنے…

38 mins ago

پی ٹی آئی ایم این ایز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی…

39 mins ago